تل ابیب،28مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر کی امن کوشش کی حمایت کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات واشنگٹن میں امریکن اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی کے اجلاس میں کہی۔ اس موقع پر نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل نے دوستی کے لیے اپنے ہاتھ تمام ہمسایہ ملکوں کی جانب پھیلائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے اْس مطالبے کو دہرایا کہ فلسطینی اسرائیل کو ایک یہودی ریاست کے طور پر تسلیم کریں۔ یہ امر اہم ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اسرائیل کی دائیں بازو کی حکومت کے ساتھ امن ڈیل طے کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ اس مناسبت سے معطل شدہ امن مذاکرات کی بحالی کے لیے امریکی صدر کے خصوصی مشیر نے چند روز قبل اسرائیل، فلسطین اور اردن کیدورے کیے تھے۔